06:09 am
مسلمانوں کو  درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری  ہے،امام کعبہ

مسلمانوں کو درپیش مسائل کا سبب دین سے دوری ہے،امام کعبہ

06:09 am

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے،پاک سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں ، یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے،مسلم امہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پسِ پشت ڈالنا ہوگا، امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا مسلمانوں کو دہشتگردی اور دیگردرپیش مسائل کا سبب دین سے دوری اور آپس میں نااتفاقی ہے۔ پیر کو امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے پارلیمنٹ ہا ئو س آمد پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی عرب تعلقات اورمسلم امہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور فراخدلانہ مد د کی ہے،پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ،ثقافت،تاریخ اور ورثے کے امین ہیں، پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی نے کہا پاک سعودی دوستی حکومتوں تک محدود نہیں بلکہ یہ دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں رچی بسی ہوئی ہے، پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ اس موقع پرامام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینا چاہتا ہے ۔ امام کعبہ

تازہ ترین خبریں