06:09 am
امام کعبہ  آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کر ینگے

امام کعبہ آج بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کر ینگے

06:09 am

لاہور (نیوزایجنسی) امام کعبہ عبد اللہ عواد الجہانی آج بروز منگل بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کر ینگے۔اس سلسلہ میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اوقاف ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بادشاہی مسجد کے قرب و جوار کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کو مذید موثر بنائیں ۔نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔ نمازیوں کے لئے تازہ صاف اور ٹھنڈے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔تمام اطراف میں لائٹس کا اضافہ کیا جائے ۔اس دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ امامت

تازہ ترین خبریں