06:09 am
حکومتی اورپارٹی ترجمان بغیرتیاری کے ٹاک شوزپرنہ جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

حکومتی اورپارٹی ترجمان بغیرتیاری کے ٹاک شوزپرنہ جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

06:09 am

اسلام آباد ( نیوز ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو وزارتوں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اورپارٹی ترجمان بغیر تیاری کے ٹاک شوز پر نہ جانے کی ہدایت کردی جبکہ وزارتوں کی کارکردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیااسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری، یوسف بیگ مرزا، ندیم افضل چن و دیگرشریک ہوئے۔اجلاس میں حکومت کی میڈیاحکمت عملی پرتفصیلی غورکیاگیا اور وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو وزارتوں کی کارکردگی عوام تک پہنچانے اور حکومتی اورپارٹی ترجمان بغیرتیاری کیٹاک شوزپرنہ جانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی اور اقدامات پر ترجمانوں کو متواتر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں فواد چوہدری، یوسف بیگ، ندیم افضل اور فردوس عاشق پر مشتمل میڈیا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، 4 رکنی میڈیا ٹیم حکمت عملی پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ ہدایت

تازہ ترین خبریں