06:10 am
اردن پاکستان کابہترین دوست ملک،مشکل وقت میں ساتھ دیا،شاہ محمود

اردن پاکستان کابہترین دوست ملک،مشکل وقت میں ساتھ دیا،شاہ محمود

06:10 am

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کے سفیر میجر جنرل (ر) ابراہیم المدنی اور نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری نے الگ الگ ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اردن کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردن پاکستان کابہترین دوست ملک ہے جس نےمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوراردن کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ 2018ء4 میں کنگ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزیدبہتری آئی۔ نیپال کی سفیر مس سیوا لمسال ادھیکاری سے وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود

تازہ ترین خبریں