06:10 am
(عرب امارات) گھر میں آگ, باپ2بیٹوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق (لاشیں پختونخوا منتقل )

(عرب امارات) گھر میں آگ, باپ2بیٹوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق (لاشیں پختونخوا منتقل )

06:10 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آباد پہنچادی گئیں۔ابو ظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق العین میں جمعے کی صبح آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی لاشوں کو پی آئی اے کے طیارے میں وطن واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ العین کے علاقے زخیر میں جمعے کی صبح ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر فاروق، ان کے بڑے بھائی خرم، ان کے والد فاروق، رشتے دار علی حیدر، اور 2 دوست خیال افدال اور عید نواز کے نام سے ہوئی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں گذشتہ روز 10 بجکر 40 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں جس کے بعد انہیں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کی مفت ایمبولینس سروس کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔3 لاشوں کو کوہاٹ، ایک کو ہنگو، ایک کو پشاور اور ایک کو درہ آدم خیل منتقل کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے ان افراد کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی تھی۔ جاں بحق

تازہ ترین خبریں