06:10 am
جعلی اکائونٹس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ وزارت داخلہ پر برہم

جعلی اکائونٹس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ وزارت داخلہ پر برہم

06:10 am

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔پیر کے روز اسلام آبادہائیکورٹ میں نورنمرمجیداور ساراترین مجید کی بیرون ملک سفرکی اجازت کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں کی سماعت کی۔عدالت نے وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ آپ کوکام نہیں کرنا، کیا آپ کا کام بھی عدالتوں کو ہی کرنا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ 30دن گزر چکے تو نام لسٹ سے کیوں نہیں نکال رہے؟ کیا کوئی سیاسی دبائو ہے؟۔عدالت نے متعلقہ ایڈیشنل ڈی جی وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیااورکیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔ برہم

تازہ ترین خبریں