06:10 am
  کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہاہے،فواد   چودھری

کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہاہے،فواد چودھری

06:10 am

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہاہے اور وزیراعظم عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا پر غلط خبریں چل رہی ہیں۔ چوہدری فواد نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہیے۔ غلط خبروں سے ملک کا نقصان ہو گا جس سے میڈیا کا بھی نقصان ہو گا۔ چوہدری فواد نے کہا کہ جب بھی آئی ایم ایف سے بات حتمی مراحل میں ہوتی ہے اس طرح کی خبریں آتی ہیں۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مزاکرات کر کے آ رہے ہیں آئندہ 2 دنوں معیشت کے حوالے سے بڑی خبریں آنے والی ہیں۔ چوہدری فواد کاکہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس پہنچ چکی ہیں وزیر اس لیے وزیر ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان سے مطمئن ہیں۔ کسی بھی ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ایسے کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اسد عمر تفصیلی آگاہ کریں گے انشااللہ ہم مضبوط معیشت کی طرف جا رہے ہیں ۔ چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے. فواد چودھری

تازہ ترین خبریں