06:10 am
پرائس ریویو کمیٹی چارسدہ کا اجلاس،بیشتر اشیاء کی  قیمتیں  برقرار

پرائس ریویو کمیٹی چارسدہ کا اجلاس،بیشتر اشیاء کی قیمتیں برقرار

06:10 am

چارسدہ ( تحصیل رپورٹر) پرائس ریویو کمیٹی چارسدہ کا اجلاس ،پختہ چائے ،کباب کے نرخوں میں اضافہ، بعض اشیاء کے قیمتوں ردوبدل جبکہ زیادہ تر اشیاء کے قیمتی برقرار رکھی گئی ۔ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی چارسدہ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ عبدالوہاب خلیل ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد ارشد ،اے ایف سی عبدالحفیظ تاجر برادری ، صارفین عوامی نمائندوں سمیت متعلقہ دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے کہا کہ دکاندار عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنائے اور کہا کہ ملاوٹ ، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ رزق خلال عین عبادت ہے اور تاجر برادری کا ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ہے۔ پرائس ریویو

تازہ ترین خبریں