06:11 am
 عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا،  اورنگزیب فاروقی

عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، اورنگزیب فاروقی

06:11 am

ہنگو( بیورورپورٹ)صحابہ کرامؓ کی عظمت اور کردار کو اجاگر کرنا پاکستان کے آئین دستور کاحصہ ہے۔دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے صحابہ کرامؓ نے تکالیف اور سختیاں برادشت کیں۔ ۔2018 کاانتخاب ٹوپی ڈرامہ تھا۔انتخابات کے بجائے چنائو کرکے ہماری جیتیں ہوئی نشستوں پر عوامی مینڈیٹ تبدیل کرکے سیاسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔سیاسی جماعتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں۔دورہ ہنگو کے موقع پر اہل سنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،مولانا مسعود الرحمن عثمانی،علامہ محمد دیشانی،مفتی نجیب اللہ فاروقی مولانا ظفرالرحمن اور دیگر مقررین نے بگٹو ہنگو میں منعقدہ دفاع صحابہ رض دستار فضلیت کے عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہاکہ پیغمبر اسلام اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کی سز ائے موت سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اہل سنت والجماعت پر دہشت گردی کے الزامات قطعی بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں جوکہ لاشیں اٹھاکر بھی ملک کی سلامتی بقاء،تعمیر،ترقی،استحکام کے دفاع صحابہ کے لئے امن کے داعی کا کردار ادا کرتی آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاملہ میں ٹھوس دلائل پر یقین رکھتے ہیں مقررین نے کہاکہ شان صحابہ اور ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ اورنگزیب فاروقی

تازہ ترین خبریں