06:11 am
 امجد جاوید سلیمی کو  ہٹا دیا گیا، عارف نواز  نئے آئی جی پنجاب تعینات

امجد جاوید سلیمی کو ہٹا دیا گیا، عارف نواز نئے آئی جی پنجاب تعینات

06:11 am

لاہور(نیوز ایجنسی)آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ، آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔۔تفصیلات کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،امجد سلیمی کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ عارف نواز اس سے پہلے سیکرٹری نارکوٹکس تعینات تھے۔امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا، اس سے قبل وہ آئی جی سندھ رہے. امجد سلیمی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی آٹھ ماہ کی حکومت میں یہ تیسرے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا واقعہ ہے۔ صوبے کی اعلی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کے لئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا۔ تعینات

تازہ ترین خبریں