06:11 am
قومی وطن پارٹی   کے وفد کی ہزارہ برادری کےدھرنے میں شرکت

قومی وطن پارٹی کے وفد کی ہزارہ برادری کےدھرنے میں شرکت

06:11 am

پشاور(بیورو رپورٹ)قومی وطن پارٹی جنوبی پختونخوا کے وفد نے صوبائی آرگنائزر شیرمحمد درانی کی سربراہی میں کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی طرف سے جاری دھرنا میں شرکت کی اور ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائو اور قومی وطن پارٹی کی طرف سے ان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ہزارہ کمیوٹی کا جو قتل عام ہو رہا ہے قومی وطن پارٹی اس کو تشویش کی نظر سے دیکھتی ہے ۔پارٹی کی نمائندگی میں سینئر رہنماء امان اللہ بازئی ایڈوکیٹ نے کوئٹہ واقعہ کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اندوہناک واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت شہریوں کو باالعموم اور ہزارہ کمیونٹی کے لوگوںکو باالخصوص تحفظ فراہم کرے اور اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں کی بھرپور مالی معاونت کو یقینی بنائے۔وفد میں قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنماء امان اللہ بازئی ایڈوکیٹ اور شیرمحمد درانی کے علاوہ کیو ڈبلیو پی صوبہ بلوچستان کے سابقہ چیئرمین سمیع اللہ لونی ،جلیل بازئی اور دوسرے سینئر رہنماء بھی شامل تھے۔ دھرنا شرکت

تازہ ترین خبریں