06:12 am
ڈیرہ،کرایہ تنازع پر ایک زخمی،خطرناک اشہاری گرفتار

ڈیرہ،کرایہ تنازع پر ایک زخمی،خطرناک اشہاری گرفتار

06:12 am

ڈیرہ اسماعیل خان( نیوزایجنسی) نواب پولیس نے جنرل ہولڈاپ کے دوران دہشت گردی ،دھماکہ خیزموادرکھنے اورقتل واقدام قتل سمیت دیگرمقدمات میں ڈیرہ پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواب پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران کٹہ خیل کے رہائشی خطرناک اشتہاری ملزم ممتازولد قاسم کوجنرل ہولڈ اپ کے دوران گرفتارکرلیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم نواب پولیس کودہشت گردی ، دھماکہ خیز موادرکھنے ،قتل اوراقدام قتل سمیت دیگر8مقدمات میں مطلوب تھا دریں اثناتھانہ گومل یونیورسٹی میں محمدشعیب خان مروت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرایاہے کہ اکبر بیٹنی نامی ملزم نے اسلحہ آتشیں سے اس پر فائرنگ کرکے اس کو زخمی کیا ہے ۔ فریقین میں مکان کرایہ پردینے کا تنازعہ چلاآرہاہے۔ ڈیرہ واقعات