06:12 am
بنوں،ڈی ایس پی ملک شیراکبر کامختلف چیک پوسٹوں کادورہ

بنوں،ڈی ایس پی ملک شیراکبر کامختلف چیک پوسٹوں کادورہ

06:12 am

بنوں(نامہ نگار)خاصہ دار فورس اگر ایک طرف پولیس میں انضمام پر خوش ہیں تو دوسری طر ف اُن کی ایسی مشکلات بھی ہیں جن کی طرف حکومت نے توجہ نہیں دی ہے احمد وزیر کے ڈی ایس پی ملک شیراکبر خان نے وزیر سب ڈویژن کے علاقہ گومبتی ، زارووم ، ثل گزئی و دیگر علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں کا دورہ کرکے وہاں پر وہاں پر پولیس یونیفارم کی تبدیلی کیلئے ہدایات اور سینئر و تعلیم یافتہ اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگانے کے موقع پر وہاں میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس میں انضمام پر نہایت خوش ہیں اور پہلے سے بھی سخت ڈیوٹی دیں گے یہ ایک پہاڑی سلسلہ ہے جوکہ پورے خیبر پختونخوا میں بھی اس سے زیادہ پہاڑی علاقہ کہیں نہیں ہاں پر انسانی زندگی کی ضروریات بہت کم ہیں حاضر میں بھی یہاں پر بجلی کا انتظام نہیں نہ ہی پینے کا صاف میسر ہے جبکہ آمد رفت بھی دشوار گزار راستوں میں ہوتی ہے اس صورتحال میں ہم یہاں ڈیوٹی دے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس موٹر سائیکل پر گشت کرتی ہے جبکہ بجلی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے دنیا سے بے خبر ہیں دورہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ ایس ایچ او حفیظ الرحمن و دیگر اہلکار بھی ہمراہ تھے اس موقع پر اُنہوں نے ایس ایچ او منور خان ، اے ایس آ ئی زاہد اللہ اور ثناء اللہ کو بیجز لگائے اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس علاقہ کی ضروریات پر توجہ دیں تو نہ صرف اُن کے مطالبات تسلیم ہوں گے بلکہ یہ علاقہ اپنی قدرتی حسن کی وجہ سے ایک سیاحتی مقام بھی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ دورہ