06:13 am
ایبٹ آباد،رمضان میں فل پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

ایبٹ آباد،رمضان میں فل پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

06:13 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ضلع بھر کے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ اہم میٹنگ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع پولیس سربراہ ایبٹ آبا د عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں ضلع ایبٹ آباد کے تمام سینئر افسران کے ہمراہ اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس پی انوسٹیگیشن عزیز خان آفریدی ، ایس پی ہیڈکوارٹر قمر حیات خان ، ایس پی ٹریفک اشتیاق احمد ، جملہ سرکل ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے جملہ سرکل افسران کو اپنے اپنے علاقہ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی اڈوں اور انکروچمنٹ کو بلا تفریق ختم کرنے کی ہدایت کی جبکہ آمدہ رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح ، مساجد اور بازاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی اور رمضان بازاروں میں نفری اور گشت بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فل پروف سکیورٹی کی ہدایت کی میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبا د عباس مجید خان مروت نے آئس کے خلاف خصوصی مہم چلانے اور آگاہی کے حوالے سے خصوصی والک منعقد کرنے کی ہدایت دی اور آئس فروشوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ۔ ہدایت

تازہ ترین خبریں