06:13 am
ہری پور ماڈل کورٹ، دو منشیات فروش عدم ثبوت پر بری

ہری پور ماڈل کورٹ، دو منشیات فروش عدم ثبوت پر بری

06:13 am

ہری پور (نمائندہ خصوصی)ہری پور ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج خالد حسین نے دو مختلف منشیات کے کیسوں میں فیصلہ سنا دیا، دوکو سے زائد منشیات کیسو ں میں عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری ، دونوں کیسوں میں ہری پور کے سینئر ایڈووکیٹ عنایت الرحمن نے مقدمہ کی پیروی کی اور عدالت میں ثابت کیا کہ پولیس کی جانب سے جھوٹی FIRدرج کی گئی اور تھانوں کے ایس ایچ اوز نے افسران بالا کو جھوٹی پراگریس کے ذریعے خوش کرنے کی کوشش کی عدالت سے انصاف ملنے پر ماڈل کورٹ کے جج کو ڈھیروں دعائیں واقعہ کے مطابق تھانہ بیڑکی کاروائی میں بیڑ پولیس نے عدنان زیب کوگرفتار کیا اور 1500گرام چرس کا مقدمہ درج کیا جبکہ دوسرے مقدمہ میں علی زیب کے بھائی پر پولیس نے منشیات کا مقدمہ کیا جس میں 9Cکا مقدمہ درج کیا گیا تھادونوں کیس ماڈل کورٹ میں سماعت ہوئے جہاں منشیات فروشوں کی جانب سے ایڈوکیٹ عنایت الرحمن نے وکالت کی اور دونوں منشیات کیسوں میں مقدمات کو جھوٹا ثابت کیا اور عدالت نے ایڈوکیٹ عنایت الرحمن کو ٹھوس قرار دیتے ہوئے دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا ۔ دو رہا

تازہ ترین خبریں