06:13 am
 سیکرٹری ایچ ای سی کا انتقام، پرنسپل کامرس کالج کرک  کو عہدے سے ہٹا دیا

سیکرٹری ایچ ای سی کا انتقام، پرنسپل کامرس کالج کرک کو عہدے سے ہٹا دیا

06:13 am

پشاور(بیورو رپورٹ)تبدیلی والی سرکار کی حکومت میں گورنمنٹ کامرس کالج کرک کے گریڈ 20 کے پرنسپل کواپنے جونیئر کاماتحت کردیاگیاہے گریڈاٹھارہ کے جونیئر کالج ٹیچر کو اختیارات تفویض کرکے گریڈ بیس کے پروفیسرکو ا س کی نگرانی میں کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے قواعدوضوابط کو بالائے طاق رکھ کر میرٹ پر کلاس فورملازمین کی بھرتیوں کا برامان لیا۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج آف کامرس کرک کے پرنسپل گریڈ بیس کے پروفیسر امیر حسین شاہ نے قواعدوضوابط کے مطابق کالج میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں کیں۔ پرنسپل نے کالج میں سیاسی بنیادوں پر کلاس فور کی بھرتیوں سے انکارکردیاتھا جس کا برا مان کر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی ہدایت پر گریڈ بیس کے پرنسپل کو فوری طورپر چارج چھوڑ نے کی ہدایت کردی اور کالج کے گریڈ اٹھارہ کے اسسٹنٹ پروفیسر کو چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پرنسپل کو بطورپروفیسر خدمات انجام دینے کے احکامات جاری کئے ہیں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کے اس اقدام پر کامرس کالج کے اساتذہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ہٹادیا