06:13 am
کوہاٹ راولپنڈی   شاہراہ پر کار اور ہائی ایس میں  تصادم،    4افراد جاں بحق (  5 شدید زخمی)

کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر کار اور ہائی ایس میں تصادم، 4افراد جاں بحق ( 5 شدید زخمی)

06:13 am

پنڈ سلطانی(نمائندہ اوصاف)کوہاٹ راولپنڈی خونی شاہراہ پر کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم میں 4افراد جاں بحق جبکہ5افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتاتی جاتی ہے المناک حادثہ درسکی کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال کی حدود میں کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر درسکی کے قریب کوہاٹ جنڈ کی جانب سے آنے والی ہائی ایس نمبری LES6822سامنے سمت راولپنڈی کی جانب سے آنی والی کار نمبری RLC8027سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 3افراد مسمیان سید نصرت حسین ولد سید محمد حسن ،سید ابراھیم شاہ ولد سید محمد جعفر ،سید شاہ علی ولد محمد جعفر سکنائے کوہاٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے ہائی ایس میں سوار ایک شخص جس کی شناخت نہیں ہو سکی جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد زخمی بتائے گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے، حادثے کی اطلاع پر پٹرولنگ پولیس مٹھیال ،تھانہ بسال پولیس اور ریسکیو 1122جنڈ،فتح جنگ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ اور فتح جنگ پہنچا دیا گیاعینی شاہدین کے مطابق حادثہ ہائی ایس کے ڈرائیور گاڑی کوکوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پربنے بڑے بڑے گڑھے کو بچاتے ہوئے پیش آیا چند دن پہلے بھی اس خونی شاہراہ پر دو افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں آئے ،عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم اس روڈ پر نعشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،این ایچ اے حکام اس خونی شاہراہ کو فی الفور دو رویہ کرنے کے احکامات جاری کر یں ۔ جاں بحق