06:13 am
  چیف جسٹس  سپریم کورٹ بی آرٹی کرپشن کا نوٹس لیں،پشاورقومی جرگہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ بی آرٹی کرپشن کا نوٹس لیں،پشاورقومی جرگہ

06:13 am

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور قومی جرگہ نے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور سابق چیف سیکرٹری اعظم خان کو بی آر ٹی کی غلط پلاننگ اور اربوں روپے کی کرپشن کے ذمہ دار ٹھہرا کر چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سو موٹو ایکشن لیکر دونوں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دے تاکہ پھر کوئی عوام کی دولت کو لوٹنے کا سوچے بھی نہیں۔ ان خیالات کا اظہارکارکانو مارکیٹ حیات آباد میں ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پشاور قومی جرگہ کے چئیرمین خالد ایوب، ، ترجمان ارباب خضرحیات ، سابق ایم پی اے عالمگیر خلیل ، سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی ، مجیب الرحمان ، محمد نواز لالہ ، مہر الہی ، ملک ندیم ، طارق خان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قومی جرگہ کے رہنماوں نے موجودہ حکومت کو بھتہ خور قراردیتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ نااہل حکمومت کے خلاف نکل کر اپنا احتجاج بلند کریں جبکہ پشاور کے عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے قومی جرگہ تشکیل دیا گیاہے اور جہاں کہی بھی کسی کے ساتھ ظلم یا زیادتی ہو گی ہم سیسہ پلا ئی دیوار بن کر کھڑے ہونگے مقررین نے کہاکہ ایک طرف ٹیکسوں سے عوام اور بالخصوص تاجر طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے دوسری طرف مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے مگر حکمرانوں کو پرواہ نہیں ہے جبکہ بی آر ٹی میں سات ارب کی کرپشن پر نیب کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔ شرکاء نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پشاور کے عوام سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کا جینا دوبھر کر دینگے ۔ قومی جرگہ

تازہ ترین خبریں