06:13 am
ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ  کاتجاوزات کیخلاف آپرپشن،متعدد کیبن مسمار

ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کاتجاوزات کیخلاف آپرپشن،متعدد کیبن مسمار

06:13 am

ایبٹ آباد( سردار شفیق احمد) ایبٹ آباد شہر کے وسط میں ٹی ایم اے افسران کی ملی بھگت سے قائم کردہ تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن متعدد غیر قانونی کیبن مسمار کر دیئے گئے ہیں جو کہ تاریخی جناح باغ اور ٹاؤن ہال کے گردونواح میں لگائے گئے تھے اسی طرح گامی اڈہ میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف کر رہے تھے آپریشن میں ٹی ایم اے کے افسران، اہلکاروں اور مقامی پولیس نے حصہ لیا اسی طرح حویلیاں میں بھی تجاوزات کے خلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلفام عباس کی زیر نگرانی بھی آپریشن کیا گیا کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام شاہ نے حال ہی میں ایبٹ آباد کے تاریخی جناح باغ اور ٹاؤن ہال کے گردونواح میں غیر قانونی تجاوزات پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا اور کیبن الاٹ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کر کے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا یاد رہے کہ ایبٹ آباد ٹی ایم اے کی ٹی او آر برانچ سمیت دیگر متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے جناح باغ ، ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر متعدد کیبنز غیر قانونی طو رپر الاٹ کئے گئے تھے جس کی تحصیل ناظم اور ٹی ایم او نے بھی مخالفت کی تھی تاہم ماتحت عملے نے تحصیل ناظم اور ٹی ایم او کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملی بھگت کے ذریعے کیبن الاٹ کر دیئے تھے جس کی انکوائری بھی کی گئی تھی مگر کیبنز لگانے کی اجازت دینے والے افسران کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی تھی حویلیاں میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی زمین پر زبردستی قابض افراد کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اور ان سے درجنوں کنال اراضی واگزار کروائی گئی ہے  تجاوزات آپریشن