06:14 am
 تعلیمی بورڈ ز میں بھرتیوں کا فیصلہ، خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب

تعلیمی بورڈ ز میں بھرتیوں کا فیصلہ، خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب

06:14 am

پشاور(بیورو رپورٹ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز میں خالی آسامیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ بورڈز میں خالی ہونے والے مختلف سکیلوں کی آسامیوں کے بارے میں فہرستیں مرتب کرکے ارسال کردی جائیں تاکہ صوبے کے مختلف ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز میں تمام آسامیاں پر کی جائیں بورڈز چیئرمینوں کے نام جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس سے قبل بھی تمام تعلیمی بورڈز کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا تاہم بورڈز حکام کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال فہرستیں ارسال نہیں کی گئیں جس کیوجہ سے بورڈز کے متعلق شکایات میں اضافہ ہورہاہے بورڈز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی حتمی فہرستیں اعلیٰ حکام کو ارسال کردیں یادرہے کہ اس وقت پشاورتعلیمی بورڈ میں چیئرمین بورڈ،سیکرٹری اور کنٹرولر سمیت متعدد اہم پوسٹیں خالی ہیں جبکہ ایبٹ آباد ،مردان اور بنوں سمیت دوسرے تعلیمی بورڈز میں بھی اہم عہدے خالی ہیں جس پر کئی ماہ گزرنے کے باوجودبھی تعیناتیاں نہ ہوسکیں۔