06:14 am
  کھیلوں پر  تو جہ دینے والی قو موں کے  ہسپتال ویران ہوتے ہیں،مقررین

کھیلوں پر تو جہ دینے والی قو موں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،مقررین

06:14 am

مردان(نامہ نگار) پختونوں کے یوسفزئی قبیلہ کے قدیم روایتی کھیل مخہ (تیر اندازی) حکومتی اداروں کی بھر پور مستحق ہے، جو قومیں اپنی ثقافت کو زندہ نہیں رکھتی وہ تہس نہس ہوجاتی ہے،یہی وجہ ہے کہ مخہ تیراندازی حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ذوال پذیر ہوتی جارہی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ضلع ناظم مردان احتشام خان، ایم پی اے ملک شوکت، ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری نے بدر بانڈہ شموزئی کاٹلنگ میں صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ 2019کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی، تنظیم کے صدر امجد حسین یوسفزئی، واجد خان نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء نے کہا کہ وہ اقوام جو کھیلوں پر توجہ دیتی ہیں انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی کھیلیں ہماری توجہ کی مستحق ہیں ۔ آخر میں یوسفزئی مخہ آرگنائزیشن ضلع مردان کے زیر انتظام صوبائی امن مخہ ٹورنامنٹ 2019کا باضابطہ افتتاح کیا۔ مخہ تیراندازی