06:14 am
او آئی سی کا سوڈان میں عوامی مطالبات کی حمایت کا اعلان

او آئی سی کا سوڈان میں عوامی مطالبات کی حمایت کا اعلان

06:14 am

او آئی سی نے سوڈان میں عوامی مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا سوڈانی قوم کے جائز مطالبات اور ان کی امنگوں کی ترجمانی وقت کی ضرورت ، مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں انتقال اقتدار کا عمل پرامن طریقے سے آگے بڑھاکراسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں پرعمل درآمد کیاجائے، بیان دبئی(نیوزایجنسیاں ) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے سوڈان میں جاری سیاسی بحران میں سوڈانی قوم کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی قوم نے اپنے مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ کیا اس کی ہر سطح پر حمایت کی جانی چاہیے۔اسلامی تعاون تنظیم نے سوڈان میں عسکری کونسل کی طرف سے قوم کے مفاد میں کیے فیصلوں اور اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی سوڈان کے ریاستی اداروں کے تحفظ پر زور دیتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سوڈانی قوم کے جائز مطالبات اور ان کی امنگوں کی ترجمانی وقت کی ضرورت ہے۔او آئی سی نے سوڈان کی تمام سیاسی قوتوں پر تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ سوڈان میں پرانتقال اقتدار کا عمل پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے اور سوڈان کے استحکام اور خوش حالی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کی قراردادوں پرعمل درآمد کیا جائے۔ سوڈان

تازہ ترین خبریں