06:14 am
لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا  مظاہرہ(تصیح شدہ خبر )

لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا مظاہرہ(تصیح شدہ خبر )

06:14 am

پشاور(بیورو رپورٹ)لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے گزشتہ روز صو با ئی اسمبلی کیسا منے احتجا جی مظاہر ہ کیا خیبر روڈ اور جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر حکومت کیخلاف نعرے لگائے مظاہرین کی جا نب سے سڑ ک کی بندش سے پشاور شہر کے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم رہا گاڑیو ں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں جس کی وجہ سے شہریو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹریفک کے ہجوم میں ایمبو لینس بھی پھنسیں رہے مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرزاور پلے کا رڈز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر انکے حق میں نعرے درج تھے احتجا جی مظاہرے کی قیا دت لیڈ ی ہیلتھ ورکرز خیبر پختونخوا یسو سی ایشن کی صدر عا ئشہ حسن اور دیگر خوا تین ممبر ان کر رہی تھیں انکا کہنا تھا کہ انصا ف کے دعو یدار حکومت میں لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کیسا تھ بے انصا فی اور زیا دتی ہو رہی ہے پی ٹی آ ئی حکومت نے عوام کیسا تھ جو وعدے کئے تھے انکو پو را نہیں کیا جا سکا جس سے عوام اور ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ کے ملا زمین میں ما یو سی پھیلی ہو ئی ہے انہو ں نے بتایا کہ صو با ئی حکومت نے ابھی تک لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کے سر وس سٹرکچر کو بحال نہیں کیا اور نہ ہی ہیلتھ الا ئو نسز دیئے جا رہے ہیں جبکہ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز سے ایک تنخوا ہ پر دو دو اور تین تین کام لئے جا رہے ہیں پولیو مہم کیدوران بھی ان سے ڈیو ٹیا ں لی جا رہی ہے اور سیکیو رٹی کے خد شات کے پیش نظر وہ سر پر کفن باندھ کر فیلڈ میں ڈیو ٹیا ں کر رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے انکو وہ مراعا ت اور سہو لیا ت نہیں مل رہی ہیں جسکی ہم شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہیں ۔ مظاہرہ

تازہ ترین خبریں