06:14 am
بونیر ،سرکس میں غیر اخلاقی   سرگرمیوں کے خلاف طلباء کا مظاہرہ

بونیر ،سرکس میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف طلباء کا مظاہرہ

06:14 am

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں کئی روز سے جاری سرکس میں غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمیوں کے خلاف گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر کے بی ایس طلباء نے قیصر ولی خان چوک سواڑی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے بونیر تا پشاور اور سوات روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ،طلباء کا مطالبہ تھا کہ سرکس میں کھلے عام جواء ہورہا ہے ا ور نوجوان بے راہ روی کے شکار ہورہے ہیں ۔مظاہرین نے بونیر کی ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا کہ وہ بونیر کے پرامن حالات کو خراب نہ کرے ،اگر سرکس کو بند کرنے کے احکامات جاری نہ کئے گئے ،تو وہ طلباء کے ساتھ مل کر سرکس کو خود بندکردیں گے ۔ بونیر سر کس

تازہ ترین خبریں