06:15 am
 امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عواد ایک روزہ دورہ پرآج لاہورآئیں گے

امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عواد ایک روزہ دورہ پرآج لاہورآئیں گے

06:15 am

امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عواد ایک روزہ دورہ پرآج لاہورآئیں گے بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کریں گے، تمام ترانتظامات مکمل لاہور(سپیشل رپورٹر)امام کعبہ الشیخ عبداﷲ بن عواد الجہنی ایک روزہ دورہ پرلاہور تشریف لارہے ہیں، آج بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت فرمائیں گے جس کیلئے محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کی طرف سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اوقاف ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بادشاہی مسجد کے قرب و جوار کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں ۔نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے۔ نمازیوں کے لئے تازہ صاف اور ٹھنڈے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔تمام اطراف میں لائٹس کا اضافہ کیا جائے ۔اس دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناامام کعبہ کی بادشاہی مسجد لاہور میں آمد کے موقع پر صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب،ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ،مولانا عبدالخبیرآزاد خطیب بادشاہی مسجد لاہور کے علاوہ دیگر اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔محکمہ اوقاف کی جانب سے عوام الناس کو امام کعبہ کی امامت میں نماز کی ادائیگی کے لیے دعوت دی جاتی ہے۔ امام کعبہ