06:15 am
بیٹنی مستی خیل میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح ملتوی، ملکان کا احتجاج

بیٹنی مستی خیل میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح ملتوی، ملکان کا احتجاج

06:15 am

تجوڑی (نمائندہ اوصاف )سب ڈویژن بیٹنی مستی خیل میں نئے پولیس اسٹیشن کا افتتاح ملتوی ،بیٹنی ملکان کا شدید احتجاج ڈی پی او نے گھٹنے ٹیک دئیے ۔بیٹنی قوم کے ملکان نے ڈی پی او لکی مروت عبد الحئی سے انکے دفتر میں ملاقات کیا ۔اور ڈی پی او پر واضح کر دیا کہ جب تک دیگر بندوبستی قبائلی اضلاع میں پولیس اسٹیشن قائم نہیں ہو گاہم اپنے علاقے میں پولیس اسٹیشن قائم کر نے کی اجازت نہیں دینگے۔واضح رہے کہ چند پہلے ڈی پی او لکی مروت عبدالحئی نے لیوی فورس کے کمانڈر اسلام بہادر خان اور خاصہ دار فورس کے کمانڈر محبت خان کو ڈی ایس پیز جبکہ صوبیدار ستانہ احمد کو ایس ایچ او اور گل رضا ء کو ایڈیشنل ایس ایچ او اور صفت اللہ کو محرر مقر رکیئے تھے ۔اور مستی خیل ایف سی قلعہ کے مقام پر پولیس اسٹیشن کی منظوری دی تھی ۔جن کا آج باضابطہ افتتاح ہو نے والا تھا ۔جسمیں ڈی آئی جی بنوں عبد اللہ خان ڈی پی او لکی مروت عبد الحئی نے خصو صی شرکت کر نے تھی ۔لیکن بیٹنی قوم کے ملکان نے پولیس اسٹیشن کے افتتاح پراپنی تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔اس سلسلے میں بیٹنی قوم کے ملکان ملک قادر خان ملک زیت اللہ ملک قالوخان شادی خیل ملک اول خان ملک شرابت ملک مہردل تاروخیل ملک شریف خان ورگاڑہ ملک گل نواز ملک عبدالرحمن علی خیل ملک کیمیا گل ملک میر خجان ادیزئیاور دیگر عمائدین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی اسلام بہادر بھی موجود تھے۔اس موقع پربیٹنی قوم کے ملکان نے ڈی پی اوپر واضح کر دیا کہ جب تک دیگر بندوبستی قبائلی اضلاع میں پولیس اسٹیشن قائم نہیں ہوگا اس وقت تک ہم اپنے علاقے میں پولیس اسٹیشن قائم نہیں کر دینگے۔ پولیس اسٹیشن

تازہ ترین خبریں