06:15 am
   چکدرہ ، رامیال روڈ کی  اہل علا قہ نے سڑک  کی کٹائی شروع کر دی

چکدرہ ، رامیال روڈ کی اہل علا قہ نے سڑک کی کٹائی شروع کر دی

06:15 am

چکدرہ(نمائندہ اوصاف) چکدرہ لوئر دیر کے مضافاتی علاقہ رامیال کی رابطہ سڑک جو کہ افغان مہاجرکیمپ اورمجوزہ بائی پاس سڑک کی سائیٹ سے گزرتی ہے تنگ اور لیول نہ ہونے کے سبب نہ صرف رامیال بلکہ غزوسمیت تین چارگائوں کے شہریوں کوعرصہ درازسے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اور حکومت سے باربار مطالبے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی تھی مقامی رہائشیوں محمد رحمان،محمد اکرم اور شاہ زیب خان سمیت دیگر نے چندہ جمع کرکے اپنی مدد آپ کے تحت بھاری مشینری کے ذریعے سڑک کی کٹائی اور کشادگی کاکام شروع کردیاہے تاہم انہوں نے مذکورہ سڑک کی فوری پختگی کاحکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے۔ رامیال روڈ