06:15 am
پشاور،نمکمنڈی چوک میں اضافی ٹریفک سکواڈ  تعینات کرنیکی ہدایت

پشاور،نمکمنڈی چوک میں اضافی ٹریفک سکواڈ تعینات کرنیکی ہدایت

06:15 am

پشاور(بیورو رپورٹ)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کی بھر پور توجہ اور ترجیح کے باعث نمکمنڈی کی عظمت رفتہ بحال ہوگئی ہیں ، نمکمنڈ ی فوڈسٹریٹ کے بعد ضلعی حکومت کی پرانی بلڈنگ کی تزین وآرائش اور نمکمنڈی پارکنگ سکائی لائن پلازہ کی تعمیر کے بعد نمکمنڈی حقیقت میں پشاور کا دل بن جائیگاان خیالات کا اظہار ضلع ناظم محمدعاصم خان نے نمکمنڈی میں ضلعی حکومت کی ملکیتی بلڈنگ کی تزین و آرائش کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے کہیں ،اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کوارڈنیشن میاں شفیق الرحمان، ڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی ، ٹاؤن ممبر شاہ زیب ، ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے انجینئر نعمان احمد بھی انکے ہمراہ تھے ضلع ناظم محمدعاصم خان نے تزین وآرائش کاجائزہ لیتے ہوئے بلڈنگ کی خوبصورتی کو متاثرکرنے والے غیر ضروری بینرز ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ،جبکہ انجینئرکو نمک منڈی میں ایک ہی ڈیزائن کے رنگین چھپر بنانے کے اور دکانداروں کو تواڑے وغیر ہ ہٹانے کی ہدایت جاری کردی ، اس موقع پر ضلع ناظم کو بتایاگیا کہ بلڈنگ کی تزین وآرائش کا 50 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ رہ جانے والا کام بھی جلد مکمل کردی جائیگی ضلع ناظم محمدعاصم خان نے مقامی دکانداروں سے انکے مسائل کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے اور نمکمنڈی میں تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر اضافی ٹریفک سکواڈ نمکمنڈی چوک میں تعینات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی۔ بعدازاں ضلع ناظم نے صوبے کے پہلے کثیرالمنزلہ پارکنگ سکائی لائن پلازہ پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیں۔ سکواڈ نمکمنڈی چوک

تازہ ترین خبریں