06:15 am
 تہذیب وتمدن بھولنے والی قومیں مٹ جاتی  ہیں،رحمت شاہ ساحل

تہذیب وتمدن بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں،رحمت شاہ ساحل

06:15 am

تخت بھائی(نمائندہ اوصاف) پشتو زبان کے ممتاز دانشورادیب اور قوم پرست رہنمارحمت شاہ ساحل نے کہا ہے کہ جو قوم اپنا زبان تمدن اور تہذیب کو بھول جائے تو وہ دنیا سے مٹ جاتی ہےآج پختون قوم مختلف طبقوں میں بٹ چکی اور گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں پختون قوم کو اپنے وسائل اوراپنے تشخص کے لئے میدان میں آنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں پشتو زبان کے مشہور اور نوجوان شاعر نیازبین یوسفزئی کی کتاب( سپین رومال) کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر فضل زمان شلمانی ،گل محمد گران،نیازبین یوسفزئی،ابرار غر،دولت خان ،پیر رضا افغان،ڈاکٹر شیرین،خادم شاہ خادم ، فضل رازق فضل ،حاجی عبد النبی نبی ،اسرار شاہکار،نوید جمال ،میاں صدف ،عزت محمد خپلواک ساجد ،شائق محمد شائق ،نوید شہزاد،پامیر جان پامیر اور دیگر نے بھی مقالے اور نظمیں پیش کی ۔ رحمت شاہ ساحل

تازہ ترین خبریں