06:16 am
سابق حکمرانوں کی کرپشن سے ملکی معاشی حالات انتہائی خراب ہیں،شہرام ترکئی

سابق حکمرانوں کی کرپشن سے ملکی معاشی حالات انتہائی خراب ہیں،شہرام ترکئی

06:16 am

صوابی( بیورورپورٹ) صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معاشی حالات انتہائی خراب ہے اور صرف قرضوں کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر پاکستان چھ ارب روپے سے زیادہ سود ادا کر تا ہے ۔اور یہ سب کچھ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے تورڈھیر تاجر فیڈریشن اور صدر بازار تاجران کی حلف وفاداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے صوبائی معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان اور صدر تاجران بابو سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جب تاجر برادری کاروبار کو فروغ دیتا ہے تب بے روزگاری پر قابو پالیا جاتا ہے اور جب تجارت نہ ہو تو بے روزگاری کا دور دورہ ہو تا ہے اور اسی طرح تاجر برادری ملک کی معیشت کو سپورٹ دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان معاشی اور مالی لحاظ سے کمزور ہو رہا ہے لیکن اس پر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی حکومت جلد قابوپا لے گی اور معاشی حالات بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں مالی بحرانوں پر قابو پانا اور بے روزگاری کا خاتمہ عمران خان کا نمبر ون ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بارے میں شک کی کوئی بات نہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان خود اس پر قابو پانے کے لئے سوچ و فکر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پر بھی جلد قابو پالیا جائیگا۔ ،شہرام ترکئی