06:16 am
  تیمرگرہ  میں  جشن امن سپورٹس فیسیٹول کا آغاز

تیمرگرہ میں جشن امن سپورٹس فیسیٹول کا آغاز

06:16 am

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ضلعی حکومت، محکمہ سپورٹس کے باہمی اشتراک سے جشن امن سپورٹس فیسیٹول کا آغاز ہو گیا،پہلا راونڈ 15اپریل تا26اپریل تک منعقد ہوگا جبکہ دوسرا راونڈ 27اپریل سے 30اپریل تک ہوگا ان خیا لات کا اظہار ضلعی ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ منشیات اورغلط سوسائٹی سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے کھیل کود پر ضلعی حکومت بھر پور توجہ دے رہی ہے تقریب سے ضلعی نائب ناظم سید عبدالرشید،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈوکیٹ ، ضلعی سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب ، اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر سراج الدین، ملک شاہ نسیم خان صدر آل سپورٹ ایسوسی ایشن ، پرنسپل گل رحمان ، اربن کونسل ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ ، حجاج خان ودیگر نے بھی خطا ب کیا ۔ جشن امن

تازہ ترین خبریں