06:17 am
کشکول توڑے بغیر امریکی و یورپی غلامی سے نجات ممکن نہیں،سراج الحق

کشکول توڑے بغیر امریکی و یورپی غلامی سے نجات ممکن نہیں،سراج الحق

06:17 am

چترال(نمائندہ اوصاف)مسلمانوں کی زوال کی اصل وجہ دین سے دوری ہے ۔ جب تک مسلمان دین کے ساتھ جڑ نہ جائے دینی تعلیمات پر عمل نہ کرے ان کو سکون نصیب نہیںہوگا نہ وہ کامیاب ہوں گے۔ ان حیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جامعہ اقامت دین سینگور میں حتم بخاری شریف کے موقع پر کی۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ مربع میل پر اسلامی دنیا محیط ہے دنیا کے 75 فی صد پٹرول مسلمانوں کے پاس ہے مگر اسلامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ان کی مثال قبرستان جیسی ہے ہم جب تک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوں گے ہم امریکہ اور یورپ کی غلامی کریں گے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوکر بھیک کا کشکول توڑ دیں اور خود انحصاری پر عمل پیرا ہو۔ تعلیمی اداروں میں 27 قسم کا تعلیمی نصاب پڑھایاجاتا ہے ۔ ایسے تعلیمی ادارے بھی ہیں جن کو یورپ فنڈ دیتا ہے غیر سرکاری اداروں کے ذریعے ان کو فنڈ دیتے ہیں اور ان کو نصاب بھی اپنے مرضی کا دیتے ہیں ۔ خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے بھی اظہار حیال کرتے ہوئے حاظرین پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی پیروی کرے جو دین و دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ مولانا شیر عزیز سابق امیر جماعت اسلامی، مولانا جمشید امیر جماعت اسلامی چترال اور دیگر نے بھی اظہار حیال کیا۔ تاہم امیر سراج الحق نے لوگوں سے وعدہ لیا کہ وہ اپنی صلاحیت کو نفاذ اسلامی کیلئے استعمال کرنا ہے اور جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو دین کی سربلندی کیلئے کام کرتی ہے۔ جامعہ اقامت الدین کے مدیر مولانا حفیظ الدین نے مدرسے کی تاریح پر روشنی ڈالی ، رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی، ضلع ناظم مغفرت شاہ اور جماعت اسلامی کے اکابرین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے بارش کے باوجود شرکت کی۔ سراج الحق

تازہ ترین خبریں