06:45 am
انتہائی افسو سنا ک خبر ،بارشوں اور تیزہواؤں سےدرجنو ں  افراد جاں بحق ، متعدد افراز زخمی

انتہائی افسو سنا ک خبر ،بارشوں اور تیزہواؤں سےدرجنو ں افراد جاں بحق ، متعدد افراز زخمی

06:45 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں اور گرد آلود طوفان کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مغرب سے آنے والی ہواؤں کے نظام کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور گرد کے طوفان سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
تیز ہواؤں اور بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقے سیلاب اور دریاؤں میں طغیانی بھی آئی ہے۔صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں چلنے والی گرد آلود ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصانا پہنچا اور 9 افرا جاں بحق ہوئے۔کراچی میں گذشتہ روز گرد آلود ہوائیں چلنے کی وجہ سے ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ریسکیو حکام کے مطابق تیزہواؤں کی وجہ سے ماہی گیر بھی لاپتہ ہو ئے۔ کراچی، بلوچستان، لاہور اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقے اس وقت شدید آندھی، طوفان، بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔ کراچی میں پیر کے روز 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آندھی طوفان کی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ بعد ازاں شدید بارش بھی ہوئی۔ کراچی میں شدید آندھی طوفان اور بارش کے باعث درخت، بل بورڈز اور گھروں و عمارتوں کی چھتوں کے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔جبکہ ٹریفک حادثات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے،اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی میں چلنے والی تیز ہوائوں اور آندھی کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھیں، آئندہ دو روز شہر میں تیز ہواؤں اور طوفان کی پیش گوئی پر میئر کراچی نے محکمہ میونسپل سروسز، فائر بریگیڈ، صحت،باغات اور انجینئرنگ سمیت لازمی سروسز کے افسران اور عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرد غبار کے باعث 3 افراد ضلع بہاوپلور کے علاقے حاصل پور اور دو افراد ضلع لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں جاں بحق ہو گئے۔چترال میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحو ہوئے۔جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید طوفان سے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو)، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے۔وزارت بجلی کے ترجمان کے مطابق ملتان میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں سے 132 کے وی کے بڑے ٹاورز کو نقصان پہنچا ہے جن کی بحالی کے لئے فوری طور پر کوششیں شروع کر دی گئیں جبکہ بلوچستان کے علاقہ میں لورالائی میں این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ سٹیشن میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں