10:26 am
مزید بارشیں ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

مزید بارشیں ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

10:26 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے لاڑکانہ، سکھر ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک میں بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
لاہور، قصور، میاں چنوں، شور کوٹ سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ اور دیگرعلاقوں میں بادل برسیں گے۔ کوئٹہ، ژوب، سبی میں بھی بارش ہو گی۔ کل بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں