01:19 pm
ڈیرہ بگٹی میں بارش کے ندی نالوں میں طغیانی،سینٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی

ڈیرہ بگٹی میں بارش کے ندی نالوں میں طغیانی،سینٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی

01:19 pm

ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے جبکہ خستہ حال مکانات گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔قادر آباد میں سینٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تاہم وہ اس ناخوشگوار واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے اورلوگوں کو سیلابی صورتحال کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے
،بارشوں سے مکانات گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ قادرآبادمیں سینیٹرسرفرازبگٹی کی گاڑی ریلے میں بہہ گئی ،حادثے کے وقت سرفرازبگٹی کاڈرائیورگاڑی چلارہاتھا ،شہریوں نے گاڑی کو اپنی مددآپ کے تحت نکال لیا۔

تازہ ترین خبریں