01:23 pm
میری بیٹی پڑوس میں داداکہ گھرگئی تھی،متاثرہ بچی روتی ہوئی جب ایک  مکان سے نکلی تو

میری بیٹی پڑوس میں داداکہ گھرگئی تھی،متاثرہ بچی روتی ہوئی جب ایک مکان سے نکلی تو

01:23 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا۔متاثرہ بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ محلے دار نے ان کی بیٹی کا ریپ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی پڑوس میں واقع اپنے دادا کے گھر کھیلنے کے لیے گئی تھی اور کافی دیر تک اس کے واپس نہ آنے کی وجہ سے وہ اسے تلاش کرنے مذکورہ مکان میں گئیں تو ان کی بیٹی وہاں موجود نہیں تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سسرال میں بیٹی کی غیر موجودگی کے باعث اسے آس پڑوس اور محلے میں تلاش کیا گیا۔متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ان کی بیٹی روتی ہوئی محلے کے ہی ایک مکان سے نکلی اور اس کے کپڑے خون آلود تھے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے ریپ کی تصدیق کی۔بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہےگزشتہ روز پنجاب کے شہر لیہ میں وین ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ کا ریپ کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں