01:34 pm
پاکستان میں خطرناک سیلابی صورتحال

پاکستان میں خطرناک سیلابی صورتحال

01:34 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان میں خطرناک سیلابی صورتحال ۔۔ انتہائی اہم ترین رہنما اور سینیٹر کی گاڑی بھی خوفناک ریلے میں بہہ گئی ۔۔ڈیرہ بگٹی میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے جبکہ خستہ حال مکانات گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔قادر آباد میں سینٹر سرفراز بگٹی کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے
اورلوگوں کو سیلابی صورتحال کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے ،بارشوں سے مکانات گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ قادرآبادمیں سینیٹرسرفرازبگٹی کی گاڑی ریلے میں بہہ گئی ،حادثے کے وقت سرفرازبگٹی کاڈرائیورگاڑی چلارہاتھا ،شہریوں نے گاڑی کو اپنی مددآپ کے تحت نکال لیا۔

تازہ ترین خبریں