01:42 pm
چئیرمین نیب پر سنگین الزامات لگانے والے حمزہ شہباز کے ساتھ کیا ہوا

چئیرمین نیب پر سنگین الزامات لگانے والے حمزہ شہباز کے ساتھ کیا ہوا

01:42 pm

لاہور(آئی اےن پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے نےب کے دفتر مےں 1گھنٹہ سے زائد تفتےش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مختلف کیسز میں نیب میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ رمضان شوگر ملز نالے کی تعمیر کے لیے سرکاری فنڈز کے استمعال سے قومی خزانے کو 21 کڑور کا نقصان پہنچانے کے الزمات پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
حمزہ شہباز کی نیب آمد پر کارکنوں نے بھرپور انداز سے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری بھی نیب افس کے باہر موجود رہی جب کہ نیب کی طرف سے کل بھی حمزہ شہباز کو طلب کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک گھنٹہ 15 منٹ تک سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز سے چنیوٹ نالے کی تعمیر کے لیے کرائے جانے والے سروے سے متعلق سوالات کیے جس پر حمزہ شہباز نے بتایا سروے سے متعلق انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں اور نالہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے تعمیر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں