01:59 pm
56کمپنیوں کے کیس میں اربوں روپے برآمد ہو گئے

56کمپنیوں کے کیس میں اربوں روپے برآمد ہو گئے

01:59 pm

لاہور(آئی اےن پی) قومی احتساب بیورو(نیب)نے 56 کمپنی کیس میں ملزم اکرام نوید سے ایک ارب روپے برآمد کرلیے ‘آج احتساب عدالت مےں پےش کےا جائےگا جبکہ برآمد ہونےوالی رقم آج (منگل ) پنجاب حکومت کے حوالے کےے جائےگا ۔ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 56 کمپنی کیس میں ایک ارب کی لوٹی ہوئی رقم وصول کر لی ہے، نیب نے یہ رقم ملزم اکرام نوید سے وصول کی ہے
جسے آج چیئرمین نیب پنجاب حکومت کے حوالے کریں گے ترجمان کے مطابق نیب نے 13 مختلف جائیدادیں پنجاب حکومت کے حوالے کردی ہیں جن کی مالیت 61 کروڑ روپے ہےاسی طرح نیب کی جانب سے چھ مختلف جائیدادیں ایرا (زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے ادارے کی حوالے کی ہیں جن کی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین مختلف مقدمات میں ریکور کی گئی رقم حکومت کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی بیوروکریسی سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں