02:00 pm
ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد نے ہر ایک کو پریشان کر ڈالا

ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد نے ہر ایک کو پریشان کر ڈالا

02:00 pm

لاہور (آئی این پی ) صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور بارش کے باعث پانچ افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خانیوال میں مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گر گئیں جس کے باعث چار افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید آندھی کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبریں