02:01 pm
لگتا ہے کچھ ادارے حکومت سے تعاون نہیں کر رہے

لگتا ہے کچھ ادارے حکومت سے تعاون نہیں کر رہے

02:01 pm

لاہور(آئی اےن پی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی امور کے وزیر اعجاز شاہ نے اپنی”پارلیمانی مہارت “اوراصلیت دکھا دی،وزیر موصوف کی شخصیت اور کارناموں سے پورا ملک واقف ہے،نااہل حکمران اب عوام کو چھترول کی دھمکیاں دے رہے ہیںوہ وقت دور نہیں جب مہنگائی کے مارے عوام ان حکمرانوں کی خود چھترول کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعجاز شاہ کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اعجاز شاہ آئی بی کے سربراہ کے خول سے باہر نکلیں،ایک وزیر کہتا ہے
ایک روٹی کھائیں، دوسرا کہتا ہے عوام کی چیخیں نکالیں گے، تیسرا عوام کو چھترول کی دھمکیاں دے رہاہے۔عمران کی ڈوبتی ناو کیلئے ایسے لوگ آخری تنکا ثابت ہونگے۔وزیراعظم، وزرا اور اعجاز شاہ کا یہ بیان انکے فاشسٹ ہونے کی واضح گواہی ہے،وزراءکے بیان سے لگتا ہے کچھ ادارے حکومت سے تعاون نہیں کر رہے۔حکمران کھل کر بتائیں انہیں کن اداروں کا تعاون درکار ہے۔مخالفین کی آواز دبانے کیلئے اب یہ کرپشن کارڈ نہیں چلے گا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کارڈ کافی عرصے سے استعمال ہوتا آرہا ہےلگتا ہے اب یہ کرپشن کارڈ ایکسپائر ہونے والا ہے۔

تازہ ترین خبریں