02:46 pm
حناربانی کھر اور ان کے والد کےلئے بری خبر

حناربانی کھر اور ان کے والد کےلئے بری خبر

02:46 pm

ملتان(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو (آج) بدھ کو طلب کرلیا،نیب ٹیم ان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی اور ان کے خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری جاری ہے۔
محکمہ ریونیو کوٹ ادو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب حکام کو پیش کردی ہیں۔ نیب کی طلبی پر حنا ربانی کھر اور ان کے والد نور ربانی کھر (آج) بدھ کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیب ٹیم ان سے اثاثوں اور ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔حنا ربانی کھر اور ان کے والد کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ ان پر غیر قانونی اثاثے بنانے، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی عوامی شکایات ہیں۔ محکمہ ریونیو نے کھر خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات نیب کو دے دیں۔

تازہ ترین خبریں