02:58 pm
مسلم لیگ (ن) کا استعفے دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا استعفے دینے کا فیصلہ

02:58 pm

لاہور(آئی این پی) پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کی چیئر مین شپ نہ ملنے (ن) لیگ کا دیگر کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ ‘عدالت سے رجوع کر نے اور سڑکوں پر آنے سے سمیت دیگر آپشنز پر غور ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو آئندہ چند روز میں پبلک اکانٹس کمیٹی ون کا تاحال چیئر مین نہ بنانے کی صورت میں پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب اسمبلی کی دو پبلک اکانٹس کمیٹیاں ہیں جن میں سے ایک کی چیئر مین شپ پاکستان تحریک انصاف اور دوسری کی مسلم لیگ ن کو دینے کا فیصلہ ہوا مگر اس پر آج تک عملددرآمد نہیں کیا جاسکا جبکہ اس حوالے سے احتجاج سمیت آپشنز بھی زیر غورہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے مشاورت کے ساتھ کیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبریں