05:05 pm
نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

05:05 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیا ہے۔جہاں ایک طرف گیس، بجلی اور پانی کے بل میں اضافہ کیا جا رہا اہے وہیں اب عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے خمیری روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔خمیری روٹی اور نان کی قیمت میں دو دو روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد نان کی نئی قیمت 12 روپے ہو گئی ہے۔اس فیصلے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جب کہ دوسری جانب حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے گیس کی قیمتوں میں 80 فیصد تک اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے،دو سال سے گیسکی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں،قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے،ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا امکان نہیں ہے، سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا تاہم ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سوئی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہا کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے جب کہ 2سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں جس کی وجہ سے قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے جس کے باعث 75سے 80فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے۔

تازہ ترین خبریں