05:59 am
صبح صبح انتہائی اہم خبر ،ملک میں شدید طوفان آنے کا خدشہ

صبح صبح انتہائی اہم خبر ،ملک میں شدید طوفان آنے کا خدشہ

05:59 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) تقریباً پچھلے ایک ہفتے سے پنجاب کے جنوبی علاقے میں خاص طور پر مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ اب اپر پنجاب میں بھی بارشوں کی رفتار خاصی تیز ہو گئی ہے۔اس وقت بلوچستان،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید قسم کی بارشیں ہیں جس سے فصلوں کو خاطر خواہ نقصان پہنچنے کے علاوہ جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔کئی لوگوں کے گھر گر گئے،مویشیوں کے چارہ کے نقصان کے ساتھ گندم کی فصل جو پک کر تیار ہو چکی تھی وہ بھی خراب ہو چکی ہے۔
جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں تو بارشوں کا پانی سیلاب کی صورت میں گندم کی تیار فصلوں کے کھیتوں میں بھی پہنچ گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ صورت حال ابھی اور بھی چند دن رہے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے وجہ گھر سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں کی بھی حفاظت کریں کیونکہ 48گھنٹوںمیں ملک میں ایک شدید طوفان آنے والا ہے۔جس میں انتہائی تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش بھی ہو گی۔موسم کی ایسی صورت حال تقریباً سات سال بعد ہونے جا رہی ہے۔یہ طوفان ان 48گھنٹوںمیں کسی وقت بھی آ سکتا ہے۔تاہم عوام کو چاہیے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اپنائیں۔بلاوجہ کے سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بھی بغیر وجہ کے گھر سے نہ نکلنے دیں۔ممکن بارشوں کے طوفان کے پیش نظر اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کریں اور ایسے گھروںمیں قطعی رہائش نہ رکھیں جن کے گرنے کا خدشہ ہو۔دیہات کے علاقوںمیں رہنے والے ایسے لوگ جن کے گھر کچے ہیں وہ خاص طور پر احتیاط کریں اور ان علاقوں میں ہرگز نہ رہیں جہاں پانی کے اکٹھا ہونے اور سیلاب کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہو۔اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں اور بچوں کو اکیلے بھی گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔

تازہ ترین خبریں