07:34 am
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا

07:34 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کوشادی ہالز گرانے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شادی ہالز گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو شادی ہال
مالکان نے موقف اختیار کیا کہ وہ شادی ہالزریگولر کرانے کو تیار ہیں، لیکن بھاری فیسیں خلاف قانون ہیں، جبکہ سی ڈی اے کو دیہی علاقوں میں قائم شادی ہالز سے فیسوں کی وصولی کا اختیار بھی حاصل نہیں۔عدالت نے شادی ہالز اور مارکیز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کوشادی ہالزگرانے سے روک دیا۔عدالت نے سی ڈی اے سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے شادی ہالزاورمارکیز کے متعلقہ تمام کیسزکو اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبریں