07:55 am
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گوجرانوالہ دورہ پر  5 افسران کیخلاف ایسی شکایت مل گئی کہ فوری عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گوجرانوالہ دورہ پر 5 افسران کیخلاف ایسی شکایت مل گئی کہ فوری عہدے سے ہٹا دیا

07:55 am

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران فرائض سے غفلت، رشوت ستانی اور عوامی شکایات پر 5افسران کو معطل کردیاگیا،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے کی عوامی شکایت پر گوجرانوالہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن فاروق کو عہدے سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا اور تحصیلدار (گوجرانوالہ صدر) خواجہ ندیم اور سب رجسٹرار (رورل) انصر صغیر خان کو بھی معطل کر دیا گیا،معطل افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا
،سنٹرل جیل کے دورے کے دوران رشوت ستانی کی شکایت پر انچارچ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور وارڈرن فیصل کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جنرل بس سٹینڈ گوجرانوالہ میں پناہ گاہ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جنرل بس سٹینڈ پر ٹریولر آئی سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کوبھی حائل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو افسر عوام کی خدمت نہیں کرے گا وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روزگکھڑ منڈی میں زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے زیرتعمیر گکھڑ سپورٹس ارینا کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گکھڑ سپورٹس ارینا تقریباً 37 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گکھڑ سپورٹس ارینا کے زیر تعمیر کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری سپورٹس نے وزیراعلیٰ کو سپورٹس ارینا کی تعمیر سے متعلق امور سے متعلق بریفنگ دی۔ مشیر اکرم چودھری، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ کاجائزہ لیں گے ، نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، بیوروکریسی کے تبادلے حکومت کا اختیار ہے جوپرفارم نہیں کرے گا تبدیل کر دیا جائے گا ، جہاں مسئلہ نظر آئے گا ردوبدل ہوگا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے پنجاب ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی نگرانی خود کروں گا۔وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر آڈٹ رپورٹ جاری کروانے اور کاروائی کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار محکمہ سماجی بہبود کے زیرانتظام ماڈل چلڈرن ہوم پہنچ گئے اورماڈل چلڈرن ہوم میں قیام پذیر بچوں سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے بچوں اور بچیوں سے گفتگوبھی کی۔وزیراعلیٰ نے بچوں اور بچیوں کیلئے جیب خرچ میں اضافے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ماڈل چلڈرن ہوم میں مقیم بچوں کو میکڈونلڈز میں کھانے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ سنٹرل جیل کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں کے مسائل دریافت کئے۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں کیلئے آنے والے ملاقاتیوں سے بھی گفتگو کی۔ملاقاتیوں کی جانب سے رشوت کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔۔وزیراعلیٰ نے جیل میں پی ٹی سی ایل فون کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے بات چیت کرنے والے قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ خواتین وارڈ میں گئے اور ٹیوٹا کے زیر اہتمام سلائی کڑھائی سیکھنے والی خواتین قیدیوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ نے قیدی خواتین کی رضامندی سے ان کے بچوں کو ماڈل چلڈرن ہوم میں داخل کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے سلائی کڑھائی اور بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی خواتین قیدیوں میں بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ نے خواتین قیدیوں کی بیرک میں روم کولر لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے سنٹرل جیل میں قیدی خواتین کیلئے لٹریسی سنٹر کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن قیدی خواتین کے پاس وکیل نہیں، انہیں وکیل کرکے دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاو¿س گوجرانوالہ میں کے ٹی ماڈل سکول میں حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والے 5بچو ں اور خاتون کے لواحقین کو 10 ،10لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دئیے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں کی خستہ حال عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ غفلت کے مرتکب افراد قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرانوالہ میں گاڑی رکوا کر شہری سے درخواست وصول کی اور متعلقہ حکام کو شہری کی دادرسی کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہائوس گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،چیمبر آف کامرس اور پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور ارکان نے ملاقاتیں کیں،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر شہید اسلم جوڑاکی قیادت میں وفد نے سرکٹ ہاو¿س میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔وفد میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عرفان یوسف رائے،سینئر نائب صدر رفیق طارق،نائب صدر رانا محمد مشتاق اورجوائنٹ سیکرٹری قاضی فاروق شامل تھے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسرکٹ بارایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے رہنماو¿ں،ٹکٹ ہولڈرز اورعہدیداران نے بھی ملاقات کی،جن میں رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا،محمد احمد چٹھہ ،محمد ارقم خان،طارق محمود،چوہدری محمد صدیق مہر،علی اشرف،رانا نذیر احمد، بلال اعجاز، محمد بشیر اکرم،محمد ناصر چیمہ اوردیگر شامل تھے۔وزیراعلی پنجاب نے سرکٹ ہاو¿س میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

تازہ ترین خبریں