01:18 pm
وہ وزیر خزانہ جس نے نہایت تیزی کے ساتھ پاکستان کے قرضے اتارے تھے ،؟ حیران کن نام سامنے آگیا

وہ وزیر خزانہ جس نے نہایت تیزی کے ساتھ پاکستان کے قرضے اتارے تھے ،؟ حیران کن نام سامنے آگیا

01:18 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وہ وزیر خزانہ جس نے نہایت تیزی کے ساتھ پاکستان کے قرضے اتارے تھے ، پاکستان کا نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟ حیران کن نام سامنے آگیا۔۔۔ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق شوکت ترین نئے وزیر خزانہ ہو سکتے ہیں
جبکہ خودوزیر اعظم عمران خان بھی یہ عہدہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔دوسری جانب معروف صحافی عارف نظامی نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے سے قبل اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا جائیگا کیونکہ خود عمران خان ان سے ناخوش ہیں اور ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں