05:18 am
وزارت یا کسی بھی عہدے کے لیے ناراض نہیں: غلام سرور

وزارت یا کسی بھی عہدے کے لیے ناراض نہیں: غلام سرور

05:18 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما غلام سرور نے کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ عمران خان پاکستان کی بہتری کے لئے فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم جہاں کھلائیں گے وہاں کھیلیں گے، میں وزرات یا کسی بھی عہدے کے لئے ناراض نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری محنت اور ایمان داری کے ساتھ وزارت پٹرولیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی جب وزارتیں دی جا رہی تھیں تو عمران خان نے مجھے کہا کہ میں آپ کو ٹیم میں لینا چاہتا ہوں۔ میں نے وزیراعظم سے کہا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں آپ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ کرپشن
فری پارلیمنٹ اور کرپشن فری حکومت تھی۔ کرپشن فری حکومت لیڈر شپ کیونکہ مجھے عمران خان کی شکل میں نظر آئی۔ زندگی کا مقصد پارٹی کو لیکر ساتھ چلنا ہے۔ میں جہانگیر خان ترین کے ساتھ شامل ہوا تھا اس سے پہلے بھی میں نے ترین کے ساتھ کام کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہے، سابق وفاقی وزیر خزانہ کی الیکشن میں کامیابی میں اللہ کی ذات کے بعد میری محنت بھی شامل تھی، ان کے مستعفی ہونے کا مجھے دکھ ہوا۔ میں نے کچھ دن پہلے اسد عمر کو پیٹرولیم منسٹری کی آفر کی تھی۔ انہیں متبادل وزارت سےانکار نہیں کرنا چاہیے تھا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ ہم سب ایک ہیں اور سب کا لیڈر عمران خان ہے۔ ہم تحریک انصاف میں خوشحال پاکستان کے لئے شامل ہوئے۔

تازہ ترین خبریں