07:17 am
پی ٹی ایم کے دھرنے میں عمران خان سٹیج پر تھے تو ریاستی ادارے کے خلاف نعرے لگ گئے

پی ٹی ایم کے دھرنے میں عمران خان سٹیج پر تھے تو ریاستی ادارے کے خلاف نعرے لگ گئے

07:17 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے اندر کچھ لوگ براہ راست افغان صدر سے ہدایات لیتے ہیں ،انہیں افغانستان سے فنڈنگ بھی آتی ہے اور یہ پی ٹی ایم کے پلیٹ فارم سے سرگرم ہیں ۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے کچھ لوگ ایک طرف اشرف غنی کوسپورٹ کر رہے ہیں اور دوسری طرف سٹیٹ کے
خلاف باتیں کر رہے ہیں ،یہ لوگ منظور پشتین کا بھلا نہیں چاہتے بلکہ پیٹھ پر چھرا گھونپ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ اسلام آباد میں پی ٹی ایم کا دھرنا تھا جہاں انہوں نے مجھے اور عمران خان کو بھی بلا یا ،میں اور عمران خان سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے ،جیسے ہی میں تقریر کرنے ڈائس پر گیا تو ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگنا شروع ہو گئے جس سے عمران خان بھی گھبرا گئے اوراس کے بعد عمران خان نے اپنی تقریر بھی مختصر کردی ،اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی ایم بات ٹھیک کر رہی ہے لیکن ان کا لہجہ درست نہیں ہے ۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان ابھی بھی پی ٹی ایم کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن منظور پشتین ،محسن داوڑ اور علی وزیر کو دیکھنا ہے کہ جو لائن اشرف غنی سے لیتے ہیں اور سپورٹ منظور پشتین کو کرتے ہیں ریاست کے خلاف نعرے لگاتے ہیں ۔

 

تازہ ترین خبریں